کراچی: (روزنامہ دنیا) گلوکار علی ظفر نے حوصلہ افزا پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس سے جڑنے کی کوشش کریں جس نے آپ کو اور سب کو تخلیق کیا۔ یاد رکھیں آپ خوش رہنے، کامیاب ہونے اور جینے کے مستحق ہیں۔ ایمان رکھیں اور اس چیز پر کبھی سمجھوتہ نہ کریں، ہر چیز ٹھیک ہوجائے گی۔
یوم پاکستان پر تمغہ حسن کارکردگی پانے کے بعد علی ظفر نے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر پیغام لکھا کہ ہمیشہ اپنے والدین کی عزت اور انہیں پیار کریں۔ اہل خانہ اور مشکل وقت میں ساتھ دینے والوں کا بھی احترام کریں۔ ہمیں ایک خوبصورت زندگی سے نوازا گیا ہے ہم پر ہے کہ ہم اس کا کیا کریں۔
علی ظفر نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ ہمارے پاس ہمیشہ مہربانی اور ظلم، ہمدردی اور سفاکیت، پیار اور نفرت کے درمیان انتخاب کرنے کا اختیار ہوگا۔