لاہور: (دنیا نیوز) ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ پنجاب میں پولیو کی صورت حال پہلے سے بہتر ہے، ماحولیاتی نمونے منفی آنا شروع ہو چکے ہیں، لاہور آنے والے تمام بچوں کو قطرے پلائے جائیں۔
وزیر صحت پنجاب صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت صوبائی ٹاسک فورس برائے انسداد پولیو کا اجلاس ہوا، جس میں سیکریٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کئیر سارہ اسلم، پنجاب پولیو پروگرام کی سربراہ اندس ارشاد اور انسداد پولیو پارٹنرز نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں پولیو کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ بہتری کے باوجود سخت کام کرنے کی ضرورت ہے، کورونا میں ڈپٹی کمشنرز کا کردار قابل تعریف ہے، قومی انسداد پولیو مہم میں ڈپٹی کمشنرز تندہی سے کام کریں۔