لاہور: (دنیا نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے منی لانڈرنگ ریفرنس میں ضمانت کے لئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔
شہباز شریف نے اپنی درخواست میں نیب کو فریق بنایا ہے۔ لیگی رہنما نے اپنے وکیل امجد پرویز کے ذریعے درخواست ضمانت دائر کی۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ منی لانڈرنگ کا ریفرنس دائر ہو چکا ہے، ٹرائل جاری ہے، کئی ماہ سے جیل میں قید ہوں، تمام ریکارڈ نیب کے پاس ہے، نیب نے ان سے کوئی ریکوری نہیں کرنی، ٹرائل باقاعدگی سے جوائن کرتا رہوں گا، عدالت سے استدعا ہے کہ ضمانت پر رہائی کا حکم دیا جائے۔