شوبز سے قبل پارلر میں مہندی لگانے کا کام کرتی تھی: حرا مانی

Published On 10 April,2021 02:50 pm

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ حرا مانی کا کہنا ہے کہ وہ شوبز میں انٹری سے قبل پارلر میں مہندی لگانے کا کام کیا کرتی تھیں۔

حرا مانی نے بتایا کہ کہ وہ علیزہ بیوٹی پارلر میں مہندی لگایا کرتی تھیں اور انہیں اس پر فخر ہے، وہ چاند رات پر پارلر میں مہندی لگاتی تھیں اور اس کے 2000 یا 1500 ملا کرتے تھے اور ان پیسوں سے فوراً جاکر چوڑیاں خرید لیتی تھیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ پارلر کے بعد انہوں نے بینک میں ملازمت کی جہاں ان کو 12000 روپے ملا کرتے تھے۔

شوبز کیرئیر سے متعلق حرا مانی نے بتایا کہ انہوں نے کبھی آڈیشن نہیں دیا، انہوں نے پہلا ڈائیلاگ اپنے والد کو بولا تھا اور وہ یہ تھا  اگر ابو میں نے آپ کی پسند سے شادی کی تو مر جاؤں گی لہٰذا مجھے اپنی پسند کی شادی کرنے دیں ۔

اداکارہ کے مطابق دوسرا ڈائیلاگ انہوں نے مانی کو بولا تھا اور وہ یہ تھا کہ  اگر مانی تم نے مجھ سے شادی نہ کی تو میں مرجاؤں گی ۔
 

Advertisement