ماہِ مقدس میں بھارتیوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں: عدنان صدیقی

Published On 26 April,2021 04:47 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارعدنان صدیقی نے بھارت کی صورتحال کے حوالے سے مداحوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کے مقدس ماہ میں ہمسایہ ملک کے شہریوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان کے معروف اداکارعدنان صدیقی نے بھارت میں کورونا سے تباہی سے متعلق ٹوئٹ کی۔

ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ بھارت میں کورونا سے تباہی بہت درد ناک ہے۔ رمضان کے مقدس ماہ میں بھارتیوں کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔ خدا ہمارے بھائیوں اوربہنوں کی اس مشکل وقت میں مدد کرے۔

اداکارنے ’پاکستان اسٹینڈ ود انڈیا‘ کا ہیشٹیگ بھی استعمال کیا۔
 

Advertisement