کراچی: (روزنامہ دنیا) اداکار احسن خان نے غزہ پر اسرائیلی بمباری سے معصوم بچوں سمیت 20 فلسطینیوں کی شہادت پر دنیا کی خاموشی دیکھ کر کہا کہ اگر ہم ننھے بچوں پر تشدد ہوتا دیکھ کر خاموش رہے تو اللہ ہمیں معاف نہیں کرے گا۔
اداکار نے ٹوئٹر پر مسجد الاقصیٰ کی ایک تصویر شیئر کی ہے اور لکھا کہ دنیا یروشلم میں رمضان کے پورے مہینے میں ہونیوالی قتل و غارت گری کی گواہ ہے اور اس کے ساتھ کھڑی ہے۔
The world is standing by and witnessing a massacre in the whole month of ramazan in Jerusalem. The storming of Al aqsa Mosque the violence on little kids Allah will not forgive us if remain silent #freepalestine pic.twitter.com/Q2ta3wQmgo
— Ahsan Khan (@Ahsankhanuk) May 10, 2021
دوسری جانب اداکارہ اشنا شاہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں جاری کشیدہ صورتحال پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ اسرائیلی فوج کے علاوہ عالمی میڈیا اور پوری دنیا بھی فلسطینی عوام کے ساتھ ظلم کر رہی ہے۔
اداکارہ نے کہا کہ اتنا بڑا اور افسوسناک واقعہ ہوجانے کے باوجود بھی پوری دنیا خاموش بیٹھی ہے۔ انہوں نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مسجد الاقصیٰ حملے پر سب کی خاموشی دنیا کی تاریخ میں شرمناک واقعہ ہوگا۔