نیلم منیر اور میشا شفیع نے بھی کورونا ویکسین لگوا لی

Published On 23 May,2021 11:50 am

لاہور:(روزنامہ دنیا) اداکارہ نیلم منیر اورگلوکارہ میشا شفیع نے بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسین لگوالی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق نیلم منیر نے سوشل میڈیا پر کورونا ویکسین لگوانے کے بعد ویکسی نیشن سنٹر کے باہر بنائی اپنی ایک ویڈیو شیئر کی اور بتایاکہ انہوں نے ویکسین کی دوسری خوراک لگوالی ہے ۔دوسری طرف گلوکارہ میشا شفیع نے بھی عالمی وبا کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی ہے ۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد بیس ہزار 251ہو گئی ہے جبکہ کورونا مریضوں کی تعداد 9لاکھ 552تک پہنچ گئی ہے۔
 

Advertisement