اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم نے کہا ہے کہ کمزور طبقے کو نظرانداز کرنیوالا ملک ترقی نہیں کرسکتا، احساس پروگرام تیزی سے نہ چلاتے تو کمزور طبقے کو مزید نقصان ہوتا، خواتین کو روز گار دے کرغربت کو تیزی سے ختم کیا جاسکتا ہے۔
احساس سیونگ والٹس کی افتتاحی تقریب سے وزیراعظم عمران خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پروگرام کے تحت پسماندہ طبقے کی خواتین سود سے پاک قرضوں کی سہولت سے فائدہ اٹھائیں گی، کورونا کے دوران احساس پروگرام کو چوتھا کامیاب پروگرام سمجھا گیا، احساس پروگرام کے ذریعے شفافیت، میرٹ پر مستحقین کو رقم فراہم کی، کورونا کی وجہ سے غریب ممالک زیادہ متاثر ہوئے، ہماری 25 فیصد آبادی غربت کی لکیر سے نیچے ہے، لاک ڈاؤن سے دیہاڑی دار اور مزدور طبقہ زیادہ متاثر ہوا۔