کورونا کیسز: کراچی میں کل رات 8 بجے کے بعد غیر ضروری گھومنے پر پابندی

Published On 24 May,2021 11:26 am

کراچی: (دنیا نیوز) کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کیلئے سندھ حکومت نے کراچی میں کل رات 8 بجے کے بعد شہریوں کے غیر ضروری گھومنے پر پابندی عائد کر دی۔

وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ہونے والے کورونا ٹاسک فورس اجلاس میں کراچی میں کل رات 8 بجے کے بعد شہریوں کے غیر ضروری گھومنے پر پابندی لگا دی گئی۔ مراد علی شاہ نے آئی جی سندھ مشتاق مہر کو ہدایت دیتے ہوئے کہا پولیس غیر ضروری طور پر گاڑیوں میں لوگوں کو گھومنے سے روکے، ہسپتال یا کسی ضروری کام سے نکلنے والوں کو اجازت دی جائے۔

اجلاس میں مغرب کے بعد پارکس کی لائٹس بند کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا شہریوں نے تعاون کیا تو دو ہفتے کے بعد کیسز کم ہو جائیں گے، کیسز کم ہو تو ہم معمول کے اوقات کار کی طرف جاسکتے ہے۔
 

Advertisement