نامناسب زبان استعمال کرنے پر نوشین شاہ پر شدید تنقید

Published On 25 May,2021 06:54 pm

لاہور: (دنیا نیوز) نامناسب زبان استعمال کرنے پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ نوشین شاہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے انتہائی نازیبا الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ یہ صرف پاکستان میں ہوتا ہے اگر آپ کی شادی نہیں ہوئی ہو تو آپ کی والدہ روز شادی کا کہتی ہیں لیکن مجھے شادی نہیں کرنی معاف کردو اور میری جان چھوڑو۔

اداکارہ کی اس پوسٹ پر ڈیزائنر عمر سعید نے کہا کہ جب کوششوں کے باجود بھی شادی نہ ہو تو عزت بچانے کیلئے یہی کہنا پڑتا ہے جس پر نوشین شاہ نے ایک بار پھر غیر اخلاقی زبان استعمال کی۔

صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر ماں نے جان چھوڑدی تو جان ہی نہیں رہے گی۔ ایک اور صارف نے کہا کہ آپ پاکستان چھوڑدیں، جب سامنے اس طرح بات کرتی ہیں تو پیچھے کیا کرتی ہوں گی۔
 

Advertisement