شوبز میں سینئر اداکاروں نے بہت ٹف ٹائم دیا: صبا بخاری

Published On 25 May,2021 09:24 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) اداکارہ صبا بخاری نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں سینئر اداکاروں نے بہت ٹف ٹائم دیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا تھا کہ اس انڈسٹری میں اگر آپ کو مشکل سے کام مل بھی جائے تو ساتھ کام کرنے والے سینئر آرٹسٹس بھی بہت مسئلہ کرتے ہیں۔مجھے ایک پراجیکٹ میں ایک سینئر اداکارہ کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا لیکن انھوں نے مجھے بہت ٹف ٹائم دیا ۔ایک بار انھوں نے مجھے سامنے بیٹھا دیکھ کر یہ بھی کہا کہ آج کل تو ذرا سا بھی چہرہ ہوتا نہیں اور منھ اٹھا کر آ جاتی ہیں۔

انٹر ویو دیتے ہوئے ان کا کہناتھا کہ وہ ایک حساس طبیعت کی مالک ہیں ۔ ایک بار ایک پراجیکٹ میں ثمینہ پیرزادہ سے پوچھا کہ آرٹسٹ لوگوں کے دل تو بہت حساس ہوتے ہیں لیکن انھوں نے کہا کہ سب ایسے نہیں ہوتے کچھ کے دل پتھر بھی ہوتے ہیں اور جلد ہی مجھے اس بات کا اندازہ بھی ہو گیا ۔کاش ہمارے سینئر فنکار جونیئر فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنے کا فیصلہ کرلیں ۔
 

Advertisement