ڈاکٹر فیصل سلطان کی کین سینوویکسین کی تیاری پر این آئی ایچ ٹیم کو مبارکباد

Published On 24 May,2021 10:53 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کین سینوویکسین کی تیار ی پر این آئی ایچ ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ میں کین سینوویکسین کی تیاری پر این آئی ایچ ٹیم کو مبارکباد دیتا ہوں۔ کین سینو ویکسین کی تیاری کین سینوبائیو چین کی مدد سے عمل لائی گئی۔ ہماری ویکسین سپلائی لائن میں مدد کے لئے ایک اہم اقدام ہے۔
 

Advertisement