کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ، روپیہ مضبوط اور ایکسپورٹ بڑھ رہی ہے: عقیل کریم ڈھیڈی

Published On 24 May,2021 10:47 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) معروف بزنس مین عقیل کریم ڈھیڈی نے کہا ہے کہ کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس ہو گیا، روپیہ مضبوط اور ایکسپورٹ بڑھ رہی ہے۔ کاٹن خراب نہ ہوتی تو جی ڈی پی مزید اوپر جا سکتی تھی۔

عقیل کریم ڈھیڈی کا دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو میں کہنا تھا کہ حکومت نے بہت سارے مسائل حل کیے ہیں۔ وزیر خزانہ شوکت ترین تو پانچ فیصد کی بات کر رہے ہیں، اگلے سال چھ سے ساڑھے فیصد گروتھ ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں پہلے مڈل کلاس طبقے کے لیے گھر کا کبھی سوچا نہیں گیا۔ ہر سال منیوفکچرنگ گروتھ بڑھے گی۔

انہوں نے کہا کہ پہلی دفعہ وہ کام ہو رہے ہیں جو پہلے نہیں ہوئے، ہمیں حکومت کو سپورٹ کرنا چاہیے۔