فواد عالم کے بعد شعیب ملک بھی اداکاری کی دنیا میں جلوہ گر ہونے کیلئے تیار

Published On 24 May,2021 06:06 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کے بعد ایک قومی ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر شعیب ملک بھی جلد اداکاری کی دنیا میں جلوہ گر ہوتے ہوئے نظر آئیں گے۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کی بھی ویب سیریز ’خود کش محبت‘ نے بھی اپنی دھاک بیٹھائی ہوئی ہے۔

سابق کپتان نے ایک شو میں شرکت کے دوران اس بات کا انکشاف کیا کہ وہ ڈرامہ سیریل کے کچھ سین ریکارڈ کروا چکے ہیں جو جلد نشر ہوں گے ۔ انہیں اداکاری بہت پسند ہے اور ثانیہ مرزا بھی کہتی ہیں کہ کیا آپ روزانہ کسی نا کسی شو میں پہنچ جاتے ہیں۔

شعیب ملک نے کہا کہ مجھے لوگ جلد ٹی وی کی سکرین پر اداکاری کرتےدیکھیں گے۔ ڈرامہ کی شوٹنگ پاکستان کے مختلف مقامات پر مکمل کی گئی ہے۔

ساتھ ہی 39 سالہ کرکٹر نے یہ بھی کہا کہ ابھی بطور کرکٹر بہت کچھ حاصل کرنا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی دیگر شعبوں میں بھی اپنی صلاحیتیں نکھار رہا ہوں کیونکہ زندگی میں مختلف تجربات کرتے رہنے چاہئیں۔

شعیب ملک نے اپنی اداکاری کے پراجیکٹ کے حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا۔

Advertisement