جنت مرزا نے منگنی سے متعلق خبروں کی تردید کر دی

Published On 22 May,2021 04:23 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے منگنی سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی خبروں کی تردید کر دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستانی سوشل میڈیا پر جنت مرزا کی ٹک ٹاکر عمر بٹ کے ساتھ بات پکی ہونے کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔

ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے’بات پکی‘ ہونے کی خبروں کی تردید انسٹاگرام سٹوری کے ذریعے کی۔

جنت نے اپنے قریبی دوست اور ٹک ٹاک سٹار عمر بٹ کے ساتھ تصویر شیئر کی جس پر انہوں نے لکھا کہ ہماری منگنی نہیں ہوئی۔ جب بھی میری منگنی ہوگی مداحوں کو ضرور بتاؤں گی، فی الحال ایسا کچھ نہیں ہے۔

ٹک ٹاکر عمر بٹ نے بھی اس حوالے سے وضاحت دی اور سٹوری کے ذریعے بتایا کہ ایسا کچھ نہیں ہے، میری جنت مرزا کے ساتھ منگنی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔