کراچی: گرمی بڑھتے ہی نمکیات کی کمی، ڈائریا، بلڈ پریشر سمیت بیماریوں میں اضافہ

Published On 25 May,2021 09:03 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں گرمی میں اضافہ ہوا تو موسم کی تبدیلی کے سبب انسانی صحت بھی متاثر ہونے لگی، نمکیات کی کمی، موسمی بخار، ڈائریا، بلڈ پریشر کا اتار چڑھاؤ اور دیگر بیماریاں بڑھنے لگیں۔

طبیعت میں سستی، بوجھل پن، چکر آنا، کمزوری محسوس کرنا، جسم میں نمکیات کی کمی، شہر قائد میں موسم کے مزاج بدلے گرمی بڑھی تو انسانی صحت بھی متاثر ہونے لگی۔ گرم موسم کے سبب ہونے والی بیماری سے بچنے کے لیے طبی ماہرین نے پانی کے زیادہ استعمال کا مشورہ دیا ہے۔ کہتے ہیں پانی جسم کے درجہ حرارت کو معمول پر رکھتا ہے۔

ماہرامراض اطفال نے تپتے موسم میں ہلکی غذاؤں کے استعمال کو فائدہ مند قرار دیا ہے۔ دھوپ میں نکلنا بچوں اور بڑوں دونوں کی صحت کے لیے نقصان دہ ہے۔

ماہرین کہتے ہیں باہر نکلنا ہوتو سر ڈھانپ کر نکلیں، گرم موسم کے دوران بچوں میں ڈائریا، ٹائیفائیڈ سمیت موسمی بیماریوں میں اضافہ بھی ہوا۔ موسم کا تبدیل ہونا فطری عمل ہے ہی لیکن ماہرین نے صحت کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے سود مند تجویز دی ہے۔
 

Advertisement