آلو بخارا بے شمار جسمانی فائدے پہنچانے کا سبب

Published On 24 May,2021 05:00 pm

لاہور(نیٹ نیوز) طبی ماہرین کا کہنا تھا کہ آلو بخارا کا استعمال ہارٹ اٹیک، فالج اور غشی کا خطرہ کم کرتا ہے ۔

طبی ماہرین کے مطابق یہ وٹامن اے سے بھرپور ہوتا ہے لہٰذا بالوں کی نشوونما اور جلد کی خوبصورتی کیلئے بہترین ہے جبکہ یہ اینٹی ڈپریسنٹ بھی ہے اور جسم میں خون کی کمی بھی دور کرتا ہے۔ آلو بخارا معدے اور نظام ہاضمہ کو درست رکھتا ہے جبکہ یہ یرقان، ہیپاٹائٹس اور پیٹ کے کیڑوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے پتے ناریل کے تیل میں ایک گھنٹہ دھوپ میں رکھیں، اس کے بعد اس تیل کو بالوں میں لگائیں بالوں کے متعدد مسائل جیسے خشکی، بال جھڑنا، بے رونقی وغیرہ کا خاتمہ ہوگا اور بال لمبے اور گھنے ہوں گے۔