پاکستان میں کوئی امریکی ایئربیس نہیں، خبریں بے بنیاد ہیں: دفتر خارجہ

پاکستان میں کوئی امریکی ایئربیس نہیں، خبریں بے بنیاد ہیں: دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چودھری نے میڈیا میں زیر گردش خبروں کی وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کوئی بھی امریکی بیس نہیں ہے، ایسی کوئی تجویز زیر غور تھی نہ ہے۔ پاکستان میں امریکی بیس سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان 2001ء سے ایئر لائن آف مواصلات فریم ورک ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دونوں ملکوں کے درمیان 2001ء سے ایئر لائن آف کمیونی کیشن (اے ایل او سی) اور گراؤنڈ لائنز آف کمیونی کیشن (جی ایل او سی) کوآپریشن ہے۔ پاکستان نے امریکا کیساتھ کوئی نیا معاہدہ نہیں کیا۔