سلامتی کونسل انسانیت کیخلاف جنگی جرائم پر اسرائیل کا احتساب کرے، پاکستان

Published On 20 May,2021 09:15 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ انسانیت کے خلاف جنگی جرائم پر اسرائیل کا احتساب کرے اور فلسطین کے مسئلے کے حل کیلئے اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں پرعملدرآمد کیلئے اقدامات کرے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے جمعرات کی سہ پہر اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ کے دوران مختلف سوالات کے جواب میں کہا کہ پاکستان اسرائیل کی جانب سے فلسطین کے لوگوں پر اسرائیل کے دانستہ اور منظم حملوں اور مقدس مقامات خصوصاً مسجد اقصی کے تقدس کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے۔

انہوں نے اسرائیل کی طرف سے مقبوضہ فلسطینی علاقے میں غیر قانونی بستیوں کی توسیع کی جاری پالیسی، فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور ان کے مکانات مسمار کرنے کے علاوہ صحافیوں اور ذرائع ابلاغ کے عالمی اداروں کونشانہ بنانے پر بھی تنقید کی۔

 

Advertisement