استنبول: (دنیا نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ترک صدر طیب اردوان سے ملاقات ہوئی، جس میں فلسطین کی صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں ممالک کی سوچ میں مماثلت تعلقات کے استحکام کا باعث ہے، پاکستان فلسطین کے حوالے سے ترک صدر کے دو ٹوک موقف کا معترف ہے جبکہ ترک صدر طیب اردوان نے کہا کہ ترکی فلسطین کے حق میں پاکستان کے واضح موقف اور کاوشوں کو سراہتا ہے۔ ترک صدر نے وزیر خارجہ کو وزیراعظم عمران خان کے لیے تہنیتی پیغام بھی دیا۔