کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہوچکی ہے، کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے۔۔
انصاف ہاوس کراچی میں دیگر اراکین اسیمبلی اور رہنماوں کے ہمراہ پریس کانفربس کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ کل کلفٹن کےپارک میں عوام کامیلا لگا ہواتھا، بلاول ہاؤس کے سامنے پارک میں رش سندھ حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ اطلاعات ہیں کہ بلیک فنگس جیسےوائرس بھی بڑھ رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں نے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے،دن دہاڑے ڈکیت گھروں میں گھس کر وارداتیں کر رہے ہیں، پچھلے 6 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں ہزاروں کی تعداد میں ہیں، ماہ رمضان میں کاروباری حضرات کو بھتے کی پرچیاں بھی دی گئیں ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سندھ میں امن و امان قائم رکھنے میں ناکام ہوگئے ہیں، آئی جی وزیر اعلیٰ کی خواہش پر لگایا گیے، آئی جی منظر عام پر کیوں نہیں ہیں، آئی جی نے سندھ میں کرائم کی وارداتوں پر کتنے اجلاس کئے ہیں۔