پاکستان کی افغان قیادت کے حالیہ غیرذمہ دارانہ،بے بنیاد الزامات پر تشویش کا اظہار

Published On 17 May,2021 06:56 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان نے افغان قیادت کے حالیہ غیر ذمہ دارانہ بیانات اور بے بنیاد الزامات پر افغانستان کو اپنی گہری تشویش سے آگاہ کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چودھری نے ایک بیان میں کہا کہ افغان سفیر کو دیئے گئے ایک مراسلے میں افغانستان پر زور دیا گیا کہ وہ تمام دو طرفہ مسائل کے حل کیلئے امن و استحکام کے بارے میں افغانستان پاکستان لائحہ عمل جیسے دستیاب فورموں کا موثر استعمال کرے۔

ترجمان نے کہا کہ بے بنیاد الزام تراشی سے دونوں برادر ملکوں کے درمیان اعتماد کو ٹھیس پہنچی ہے اور ماحول خراب ہوتا ہے اور یہ افغان امن عمل میں سہولت کے لئے پاکستان کی طرف سے ادا کئے جانے والے تعمیری کردار کی نفی ہے۔
 

Advertisement