کراچی: (دنیا نیوز) ہنگری نے پاکستان کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کو بہتر بنانے کی بھرپور خواہش کا اظہار کیا ہے۔
اس خواہش کا اظہار ہنگری کے خارجہ امور اور تجارت کے وزیر نے آج اسلام آباد میں پاکستان ہنگری اقتصادی سفارتکاری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ہنگری کے وزیر خارجہ نے کہا کہ ان کا ملک اس خطے کو خصوصی اہمیت دیتا ہے کیونکہ ہماری ثقافتی و تاریخی یکسانیت سمیت سیکیورٹی وجوہات بھی مشترک ہیں۔
ہنگری کے وزیر خارجہ نے کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کیلئے پاکستان کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کوبھی سراہا ۔پاک ہنگری وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ہنگری کے وزیر خارجہ کے تاجروں کے وفد کے ہمراہ دورے سے دو طرفہ اقتصادی تعلقات میں نیا دور شروع ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا تجارتی وفد بھی جلد ہنگری کا دورہ کرے گا۔
اس سے پہلے آج اسلام آباد میں پاکستان ہنگری اقتصادی سفارتکاری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ہنگری کے وزیر خارجہ نے پانے ملک کی پاکستان کے ساتھ اقتصادی شراکت داری بہتر بنانے کی بھرپور خواہش ظاہر کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ملک ثقافتی و تاریخی مماثلت اور یکساں سیکورٹی وجوہات کے باعث اس خطے کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہنگری خطے کی سلامتی اور استحکام یقینی بنانے کے لئے پاکستان کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ ہنگری کے وزیر خارجہ کے تاجروں کے وفد کے ہمراہ دورے سے دوطرفہ اقتصادی تعلقات میں نیا دور شروع ہوگا انہوں نے کہا کہ پاکستان کا تجارتی وفد بھی جلد ہنگری کا دورہ کرے گا۔