کراچی: (روزنامہ دنیا)گزشتہ روز دنیا بھر میں شیزو فرینیا سے متاثرہ افراد کا دن منایا گیا جس پر سونیا حسین نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے ان لوگوں کو اپنے ساتھ کا یقین دلایا۔
میڈیا رپورٹ کےمطابق اداکارہ سونیا حسین نے شیزو فرینیا(ذہنی مرض) کے عالمی دن پر اس میں مبتلا افراد کیلئے اپنا پیغام جاری کیا۔انہوں نے کیپشن میں لکھا آج میں ذہنی بیماری کا سامنا کرتے۔ ان تمام افراد کیلئے ایک محفوظ جگہ مہیا کرنے کا عہد کرتی ہوں ۔ونیا حسین کا کہنا تھا کہ ہر شخص کی یاد دہانی کیلئے بتادوں کے ذہنی بیماری شرمندگی کا باعث ہرگز نہیں ہے ، بلکہ اس کے بارے میں بات کرنا اس شخص کیلئے بہتر ہوگا جو اس کا شکار ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس دن کے موقع پر ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ مکمل صحت مند ہونے کا سفر کسی کیلئے بھی آسان نہیں ہوتا، یہ زندگی بھر کا سفر ہے اور ذہنی عارضے کے شکار افراد کو پوری زندگی گزارنے کے کیلئے ہمارے تعاون کی ضرورت ہے ۔