انٹربینک میں ڈالر48، اوپن مارکیٹ میں 40 پیسے مہنگا

Published On 26 May,2021 11:00 am

کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر ریٹ میں 48 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 40 پیسے اضافہ دیکھنے میں آیا۔

امریکی ڈالر پھر مہنگا، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹربینک میں ڈالر 154روپے85پیسے پر فروخت ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں 155 روپے 20 پیسے پرلین دین کیا گیا۔ گذشتہ روز ڈالر کے ریٹ میں بڑا اضافہ دیکھا گیا، انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 67 پیسے مہنگا ہو کر 154 روپے 37 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہو کر 154 روپے 80 پیسے پر بند ہوا۔