بالی ووڈ سٹار شاہ رخ خان کے ہم شکل نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

Published On 04 June,2021 05:08 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار کنگ خان شاہ رخ خان کے ایک اور ہم شکل نے آج کل سوشل میڈیا پر دھوم مچائی ہوئی ہے۔ ابراہیم قادری نامی یہ شخص ہوبہو شاہ رخ خان کی طرح نظر آتا ہے۔

ابراہیم قادری کی ان دنوں سوشل میڈیا پر دھوم مچی ہوئی ہے۔ شاہ رخ خان کے مداح پہلی نظر میں دیکھنے پر ابراہیم قادری کو ہی اپنا پسندیدہ اداکار سمجھ بیٹھتے ہیں۔ مداح حیران ہیں کہ کوئی شخص ہوبہو شاہ رخ خان کی طرح کیسے ہو سکتا ہے۔

خیال رہے کہ شاہ رخ خان کے اس سے پہلے بھی کئی ہم شکل سوشل میڈیا پر آتے رہتے ہیں لیکن ابراہیم قادری نے ان سب کو مات دیدی ہے۔

ابراہیم قادری کے چہرے کے نقش، ان کی چال ڈھال، جسم حتیٰ کے سٹائل تک سب کچھ شاہ رخ خان جیسا ہی ہے۔

ابراہیم قادری انسٹاگرام پر بہت مقبول ہو رہے ہیں۔ وہ اپنے اکاؤنٹ کے ذریعے وڈیوز اپ لوڈ کرتے رہتے ہیں جن میں وہ صارفین کو شاہ رخ خان کی اداکاری کرتے نظر آتے ہیں۔

ابراہیم قادری کے سوشل میڈیا کی معروف ویب سائٹ انسٹا گرام پر شاہ رخ خان کی نقل کرتے کرتے تقریباً چالیس ہزار سے زیادہ فالوورز بن چکے ہیں۔
 

Advertisement