جنسی زیاتی کے الزام میں ملوث فوجی اہلکار کیخلاف ٹویٹ، ترک اداکارہ کیخلاف مقدمہ

Published On 04 June,2021 06:08 pm

انقرہ: (ویب ڈیسل) ایک کرد لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں کیس کا سامنا کرنے والے فوجی اہلکار کیخلاف ٹویٹ کرنے پر ترکی کی مشہور اداکارہ کو خود مقدمے کا سامنا کرنا پڑ گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترک اداکارہ ایزگی مولا کیخلاف عدالت میں فوجداری مقدمے کی درخواست دائر کی گئی تھی، جسے منظور کر لیا گیا ہے۔

اداکارہ ایزگی مولا کیخلاف دائر درخواست میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے ترک فوجی موسیٰ ارہان کیخلاف توہین آمیز ٹوئٹ کی تھی حالانکہ ان پر صرف ریپ کا الزام تھا، اور عدالت انھیں ضمانت پر رہا کر چکی تھی۔

خیال رہے کہ ترک فوج کے اہلکار پر الزام ہے کہ انہوں نے ایک کرد لڑکی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ اس متاثرہ لڑکی نے 2020ء میں خود کشی کر لی تھی۔

اس کرد لڑکی نے خود کشی سے قبل ایک خط میں کہا تھا کہ اسے فوجی اہلکار موسیٰ ارہان نے بیس دن تک جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

لڑکی کی خود کشی اور کھلے خط کے ثبوت کے باوجود عدالت نے اس فوجی اہلکار کو ضمانت پر رہا کر دیا تھا، اس کیخلاف ترکی بھر میں مظاہرے بھی کیے گئے اور مذکورہ معاملے پر حزب اختلاف کی سیاسی جماعتوں نے بھی بھرپور آواز اٹھائی تھی۔
 

Advertisement