نئی نسل کو اسلامی فنون کی جانب راغب کرنے کیلئے رابی پیرزادہ کے فن پاروں کی نمائش

Published On 16 July,2021 12:01 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) فن خطاطی کے فروغ اور نئی نسل کو اسلامی فنون کی جانب راغب کرنے کے لیے معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ کے فن پاروں کی نمائش کا انعقاد کیا گیا۔

رنگوں کا حسین امتزاج، روایتی رسم الخط،، فن خطاطی کے نادر نمونوں کی نمائش سب کے دلوں کو چھو گئی۔ ماضی کی معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ نے فن موسیقی کو خیرباد کہا تو فن خطاطی سے دل لگا لیا۔ رنگوں کا سہارا لیا اور قرانی آیات اور اسمائے مبارک کو خوبصورتی سے کینوس کی زینت بنا دیا۔

نمائش میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور رابی پیرزادہ کی کاوش کو خوب سراہا۔ فن خطاطی کے نادر نمونوں سمیت عبائے، تسبیح اور جائے نماز بھی شہریوں کی توجہ کا مرکز رہیں۔


 

Advertisement