فیشن ماڈل لاریب مدھوال ٹریفک حادثے میں جاں بحق

Published On 23 July,2021 11:53 am

لاہور: (ویب ڈیسک) فیشن ماڈل لاریب مدھوال ٹریفک حادثے میں خالق حقیقی سے جا ملیں، ان کی عمر 27 سال تھی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ماڈل لارا کے جاں بحق ہونے کی اطلاع قریبی دوست نے سوشل میڈیا پر دی جس کے مطابق ان کا انتقال بالا کوٹ میں پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں ہوا۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں اداکارہ کی مغفرت کیلئے دعا کی درخواست بھی کی گئی ہے، دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ لاریب مدھوال ٹی وی اشتہارات میں ماڈلنگ کے علاوہ اپنے سٹائلنگ پراجیکٹس کے حوالے سے شہرت رکھتی تھیں۔


 

Advertisement