دنانیر کے خوبصورت برائیڈل شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

Published On 02 August,2021 09:23 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا سٹار دنانیر کے خوبصورت برائیڈل شوٹ کی تصاویر وائرل ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق انسٹاگرام پر دنانیر مبین کے برائیڈل فوٹو شوٹ کی تصاویر شیئر کی جارہی ہیں۔ تصاویر میں دنانیر خوبصورت لہنگے اور لائٹ سے میک اپ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق دنانیر کا خوبصورت لہنگا محسن نوید رانجھا کا ڈیزائن کردہ ہے۔

واضح رہے کہ سیر وتفریح کے مقام پر دوستوں کے ہمراہ بنائی جانے والی ویڈیو میں یوٹیوبر دینانیر کا پارٹی سے متعلق بتانے کا انداز سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہوا۔ ہر کسی پر اس ویڈیو کا ایسا سحر طاری ہوا کہ وہ بھی اس میں شامل ہوگئے اور منفرد انداز کیساتھ ’پارٹی ہورہی‘ کی ویڈیو بنانے لگے۔

 

سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ ساتھ پاکستان سمیت بھارتی فنکاروں نے بھی ٹرینڈ میں شامل ہونا ضروری سمجھا اور پھر قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سمیت متعدد نامور شخصیات بھی پارٹی کی ویڈیوز کیساتھ سامنے آتے رہے۔ پارٹی گرل کی یہ ویڈیو سرحد پار بھی بے حد پسند کی گئی اور نامور بالی ووڈ شخصیات نے ’یہاں پارٹی ہورہی‘ کی منفرد ویڈیوز بنائی۔

رات ورات شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی دینانیر کو مقبولیت کی وجہ سے کئی میڈیا چینل پر بھی مدعو کیا جہاں انہوں نے اپنی عام سی ویڈیو کے وائرل ہونے تک کے سفر کی داستاں بتائی۔

دینانیر کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اُن کے آفیشل آکاؤنٹ کے بعد اُن کے نام سے اب تک 51 سے زائد جعلی اکاؤنٹ انسٹا گرام پر بنے ہوئے ہیں۔ ویڈیو کے وائرل ہونے کا چرچہ ابھی تھما نہ تھا کہ اسی دوران انہوں نے ایک اور کامیابی حاصل کر لی ہے۔

دینانیر کے آفیشل انسٹا گرام اکاؤنٹ پر پاوری ویڈیو وائرل ہونے سے قبل چند ہزار فالوورز تھے جوکہ اب دیکھتے ہی دیکھتے دس لاکھ کا ہندسہ عبور کرچکے ہیں۔ اس حوالے سے اُن کا کہنا ہے کہ میں بہت زیادہ پرجوش ہوں۔ دنیا بھر سے ملنے والی محبت کی وجہ سے آپ سب کی مشکور ہوں۔

دوسری طرف دینانیر نے پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کا حصہ ہونے کا بھی اعلان کیا ہے اور آج ہونے والے میچ کے دوران بھی وہ اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لئے کراچی نیشل اسٹیڈیم میں موجود تھیں جہاں انہوں نے سر پر ٹوپی اور زلمی کی ٹی شرٹ پہن کر کہا کہ یہ میں ہوں، یہ اسٹیڈیم ہے اور یہ ہمارا پی ایس ایل ہو رہا ہے۔
 

 

Advertisement