کاجول سکرین پر 'جادوگر' ثابت ہوئی ہیں: شاہ رخ

Published On 07 August,2021 10:02 am

ممبئی: (روزنامہ دنیا) اداکار شاہ رخ خان نے فلم ‘بازیگر’ میں عامر خان کو کاجول کے ساتھ کام سے باز رکھنے کی وجہ بتا دی ہے۔

شاہ رخ خان نے کہا کہ جب فلم ‘بازیگر’ کے لیے پروڈکشن جاری تھی تب اداکار عامر خان نے کاجول کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم میں نے منع کر دیا، میں نے عامر سے کہا کہ کاجول بہت بْری ہیں اور وہ اپنے کام پر دھیان نہیں دیتیں لیکن شوٹنگ کے دوران کاجول کی اداکاری دیکھ کر رائے بدلنا پڑی۔

شاہ رخ نے کاجول کی اداکاری سے متاثر ہو کر عامر خان سے رابطہ کیا اور بتایا کہ کاجول سکرین پر جادوگر ثابت ہوئی ہیں۔
 

Advertisement