معروف بھارتی اداکار انوپم شیام چل بسے

Published On 09 August,2021 04:53 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارتی تامل اور بالی ووڈ انڈسٹری میں ولن کا کردار ادا کرنے والے معروف اداکارانوپم شیام چل بسے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم اورٹی وی میں اداکاری کے جوہردکھانے والے معروف بھارتی اداکارانوپم شیام 63 سال کی عمر میں چل بسے۔ اداکار گزشتہ 4 روزسے ممبئی کے ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ اداکار کو شوگر سمیت ہائی بلڈ پریشرتھا۔

اداکار نے فلم لگان، دل سے، ہزاروں خواہشیں ایسی، سمیت متعدد فلموں میں کام کیا ہے تاہم ڈرامے ’من کی آواز پرتگیا‘ میں ادا کیا جانے والے ٹھاکر سجن کا کردار نے انہیں خوب شہرت دی تھی۔
 

Advertisement