میرا موازنہ کسی اور اداکارہ سے نہ کریں: حلیمہ سلطان سے تشبیہ دینے پر نوشین شاہ کا جواب

Published On 05 August,2021 07:31 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ نوشین شاہ نے ترکی کے مشہور ڈرامے ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنے والی اسرا بلگیج سے موازنے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی چند سیلفیز پوسٹ کیں اور ساتھ ہی کیپشن لکھا کہ کچھ تو لوگ کہیں گے، لوگوں کا کام ہے کہنا۔

نوشین کی پوسٹ پر صارف نے انہیں حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی اداکارہ سے تشبیہ دی جس کے بعد صارف کے کمنٹ کے سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔

صارف نے ان کے کیپشن پر اپنے خیالات کا اظہار کیا کہ شاید آپ کو اسرا بلگیج (حلیمہ سلطان) کی طرح کہیں گے۔

نوشین کو صارف کا تبصرہ کچھ پسند نہیں آٰیا اور انہوں نے جواب دیا کہ معذرت کے ساتھ دوست، مجھے نہیں پسند کوئی میرا موازنہ کسی اور اداکارہ سے کرے، میں جو ہوں خوش ہوں، میں صرف اپنے ساتھ مقابلہ کرتی ہوں۔
 

Advertisement