ترکی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری

Published On 03 August,2021 01:16 pm

انقرہ: (دنیا نیوز) ترکی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں، کئی مقامات پر اب بھی آگ کے شعلے بلند ہو رہے ہیں۔

ترک حکام کا کہنا ہے کہ 35 صوبوں میں لگی آگ میں سے اکثر کو بجھا لیا گیا ہے، فائر فائٹرز کے ساتھ ہیلی کاپٹرز اور جہاز آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔ ترک ساختہ بغیر پائلٹ کے ہیلی کاپٹرز بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

آتشزدگی سے ہزاروں ہیکٹر رقبہ جل کر راکھ ہو چکا ہے جبکہ 8 افراد موت کا شکار ہو چکے ہیں، متاثرہ علاقوں سے دس ہزار سے زائد افراد کا انخلا ہو چکا ہے۔ ترکی کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک کے جہاز اور ہیلی کاپٹر ز نے بھی آگ بجھانے میں حصہ لیا۔
 

Advertisement