حریم شاہ کی ترکی میں سیر و تفریح کی ویڈیوز وائرل

Published On 13 July,2021 05:06 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) حال ہی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اور صوبائی وزیر سے مبینہ طور پر شادی کرنے والی پاکستان کی معروف اداکارہ اور ٹک ٹاک سٹار، جو حالیہ دنوں میں ترکی میں موجود ہیں، کی سیرو تفریح کی ویڈیوز سوشل میڈیا وائرل ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پراپنی ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں انہیں ترکی کے مختلف مقامات کی سیر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

حریم شاہ کی جاب سے شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں وہ استنبول کے صاف ستھرے سمندر میں کشتی پر بیٹھے آس پاس کے نظارے سے محظوظ ہورہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شوہر سندھ کے صوبائی وزیر: حریم شاہ نے شادی سے متعلق خاموشی توڑ دی

ایک اور ویڈیو میں معروف ٹک ٹاک سٹار کو آئسکریم لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔
 

Advertisement