استنبول: (دنیا نیوز) ترک صدر رجب طیب اردگان نے 15 ارب ڈالر کے منصوبے کا افتتاح کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صدی کے بڑے نہری منصوبے کا آغاز ہے۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر اردگان کا کہنا تھا یہ منصوبہ ترکی کی تاریخ میں نئے باب کا اضافہ ہے، منصوبے کا مقصد آبنائے باسفورس سے گزرنے والے تجارتی جہازوں کے دباؤ کو کم کرنا اور تجارتی مقاصد کے لیے متبادل بحری روٹ فراہم کرنا ہے۔
نہر استنبول کی گہرائی 25 میٹر اور لمبائی 45 کلومیٹر ہو گی اور اس سے ہر روز 160 بحری جہاز گزر سکیں گے۔