جنت مرزا کا بہن کے ہمراہ برائیڈل شوٹ

Published On 09 August,2021 05:54 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی خوبرو اور معروف اداکارہ ، ٹک ٹاکر جنت مرزا کا بہن کے ہمراہ برائیڈل شوٹ وائرل ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق معروف ٹک ٹاکرجنت مرزا کے حال ہی میں ٹک ٹاک پر15 ملین فالورزہوگئے ہیں جب کہ انکی بہن الشبہ انجم بھی اس فہرست میں آگے ہیں اور فالوورز کی تعداد بھی 13.4 ملین ہے۔

جنت مرزا ٹک ٹاک ویڈیوزمیں اداکاری کے باعث تو خاصی مشہور ہیں ہی بلکہ وہ پاکستان میں ٹک ٹاک پر ڈیڑھ کروڑ فالوورز رکھنے والی پہلی ٹک ٹاکربھی ہیں۔

اس وقت جنت مرزا کی برائیڈل شوٹ کے دوران لی گئی تصاویرخوب وائرل ہورہی ہیں جس میں نہایت خوبصورت نظرآرہی ہیں۔ مداحوں نے ان کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے ہیں۔

Advertisement