نئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارت کی ساؤتھ فلموں کی معروف اداکارہ شرنیا سسی شارو 10 سال تک برین ٹیومر سے لڑنے کے بعد زندگی کی بازی ہار گئیں۔
بھارتی ساؤتھ فلموں کی نامور اداکارہ شرنیا سسی شارو نے 9 اگست کو ایک نجی ہسپتال میں اپنی زندگی کی آخری سانسیں لیں۔ شرنیا گزشتہ 10 برس سے برین ٹیومر میں مبتلا تھیں اور محض 35 برس کی تھیں۔
میڈیا کے مطابق دوران علاج اداکارہ شرنیا کی 11 بڑی سرجریاں ہوئیں۔ چند ہفتوں قبل اداکارہ شرنیا کووڈ19 کا شکار ہوگئی تھیں جس کی وجہ سے انہیں اسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم کورونا سے صحتیاب ہونے کے بعد نمونیا اور خون میں سوڈیم لیول کی کمی کے باعث انہیں دوبارہ ہسپتال میں داخل کیا گیا۔ جہاں گزشتہ روز انہوں جنوبی بھارت کی ریاست کیرالہ کے شہر کے ایک نجی ہسپتال میں آخری سانسیں لیں۔
میڈیا میں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ دوران علاج انہوں نے مالی مشکلات کا سامنا کیا تاہم انڈسٹری کی بہت سی شخصیات ان کی مدد کے لیے آگے بھی آئیں۔