بلیک میلنگ کا الزام، ایف آئی اے نے ماڈل افرا خان کو گرفتار کر لیا

Published On 10 August,2021 06:51 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل ونگ نے ماڈل طیبہ عرف افرا خان کو بلیک میلنگ کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ ملزمہ کے خلاف ایک کروڑ روپے بھتہ مانگنے کا الزام ہے ۔

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے بزنس مین سعادت کی درخواست پر کارروائی کرتے ہوئے ماڈل طیبہ عرف افرا خان کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی آر کے مطابق افرا خان سعادت نامی شخص کو وڈیو کے زریعے بلیک میل کر رہی تھی۔

سعادت نے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو درخواست دی جنہوں نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔

بتایا گیا ہے کہ ملزمہ نے بلیک میل کرتے ہوئے ایک کروڑ روپے طلب کئے تھے اور 5 لاکھ روپے وصول بھی کر چکی تھی۔

Advertisement