ایف آئی اے نے نذیر چوہان کو حراست میں لے لیا

Published On 28 July,2021 02:19 pm

لاہور: (دنیا نیوز) ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے ایم پی اے نذیر چوہان کو حراست میں لے لیا۔

نذیر چوہان کیلئے ایک اور امتحان، پولیس کی گرفت سےنکلے تو ایف آئی اے کے ہتھے چڑھ گئے۔ ایف آئی اے سابئر کرائم نے نذیر چوہان کو کوٹ لکھپت جیل سے حراست میں لیا۔ ترین گروپ کے رکن پنجاب اسمبلی نذیر چوہان نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم کے مشیر برائے داخلہ شہزاد اکبر کیخلاف پوسٹ شیئر کی تھی۔

قبل ازیں پولیس کی جانب سے نذیر چوہان کی گرفتاری پر ترین گروپ کے ارکان اسمبلی نے آپس میں ٹیلی فونک رابطے کئے اور قانونی لائحہ کے لئے مشاورت بھی کی تھی۔ 

 

 

۔