سوشل میڈیا پر جعلی انعامات کے لنکس کی بھرمار، شہری محتاط رہیں

Published On 09 August,2021 06:32 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر جعلی انعامات کے لنکس وائرل ہونے لگے جس کے بعد ایف آئی اے نے احتیاط سے رہنے کا مشورہ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے خبردار کرتے ہوئے شہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا یا واٹس ایپ پر آنے والے لنکس پر کلک کرنے میں احتیاط برتیں۔

ایف آئی اے کے سائبر کرائم ونگ نے ٹوئٹر پوسٹ میں کہا کہ اگر شہریوں کو یوم آزادی یا 14 اگست کے حوالے سے گردش کرنیوالے لنکس موصول ہوں، ان کو انعام کے لالچ بھی دی گئی ہو تو ان لنکس سے محتاط رہیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ اس معاملے سے متعلق شکایت ادارے کی ہیلپ لائن 1991 درج کرائی جا سکتی ہیں۔

چند ہفتے قبل پاکستانی میڈیا پر بھی ایسی خبریں چلی تھیں جن میں کہا گیا تھا کہ ملک بھر میں آن لائن ہیکنگ سے متعلق شکایات میں اضافہ ہوا ہے اور آن لائن فراڈ میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سرگرم افراد بھی ملوث ہیں۔

یہ بھی دیکھا گیا کہ صارفین کو واٹس ایپ پر ایسے لنکس موصول ہوئے جن میں انعام جیتنے کی اطلاع دی گئی تھی لیکن لنک کلک کرنے کے بعد انہیں کوئی انعام نہیں ملا۔
 

Advertisement