فیروز خان اداکاری کے بعد باکسنگ چیمپئن بننے کیلئے پرعزم

Published On 26 August,2021 12:49 pm

کراچی:(روزنامہ دنیا) اداکار فیروز خان نے کہا ہے کہ اداکاری کے بعد اب وہ باکسنگ کے شعبے میں قسمت آزمائی کرنا چاہتے ہیںاور باکسنگ چیمپئن بننے کیلئے پرعزم ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فیروز خان نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ اب باکسنگ کے شعبے میں قسمت آزمائیں گے ۔ ایک انٹرویو کے دوران انہوں نے کہا مجھے اکثر باکسنگ کے ورلڈ چیمپئن بننے کے خواب آتے ہیں۔ مجھے معلوم ہے یہ آسان نہیں ہے لیکن ناممکن بھی نہیں ہے ۔فیروز خان نے کہا کہ میں اپنے خواب کو پورا کرنے کے لیے محنت کررہا ہوں اور مجھے امید ہے کہ میں اسے ایک دن سچ کردکھاؤں گا، میں یہاں کوئی مقابلہ نہیں دیکھتا۔

اداکار کا کہنا تھا کہ وہ باکسنگ کی ٹریننگ کیلئے امریکا، برطانیہ اور کیوبا جانے کی منصوبہ بندی کررہے ہںی، میرا مقصد دنیا کے بہترین باکسرز کے ساتھ مقابلہ کرنا ہے، مجھے اپنے پہلے مقابلے میں ایک سال سے زیادہ کا وقت لگے گا۔
 

Advertisement