عمر شریف خیریت سے ہیں:اہل خانہ کی وضاحت

Published On 02 September,2021 10:57 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) کامیڈین، سٹیج اداکار و میزبان 65 سالہ عمر شریف کی بظاہر بیمار نظر آنے کی تصویر وائرل ہونے کے بعد ان کے اہل خانہ نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ اداکار خیریت سے ہیں۔

عمر شریف کی ایک روز قبل سوشل میڈیا پر ایک تصویر وائرل ہوئی تھی، جس میں انہیں ویل چیئر پر بظاہر بیمار حالت میں دیکھا جا سکتا تھا۔ عمر شریف کے اہل خانہ نے تصدیق کی کہ مذکورہ تصویر کچھ عرصہ قبل کی ہے جب اداکار معمولی چیک اپ کیلئے ہسپتال گئے تھے۔

اداکار کے خاندان کے مطابق اس وقت عمر شریف خیریت سے ہیں اور گھر پر ہیں اور ابھی تک پریشانی کی کوئی بات نہیں، وائرل تصویر پر یقین نہ کیا جائے۔
 

Advertisement