محکمہ موسمیات کی آج اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں بارش کی پیشگوئی

Published On 01 September,2021 08:20 am

لاہور: (دنیا نیوز) محکمہ موسمیات نے آج اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بھی بارش کا امکان ہے۔

موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق آج لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل برسنے کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا میں سوات، ایبٹ آباد، چترال میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے۔ کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ اور سندھ کے متعدد علاقوں میں بارش کی توقع ہے۔

 

Advertisement