گریٹر اقبال پارک ہراسگی کیس: ٹک ٹاکر عائشہ بیگ نے 6 ملزمان کو شناخت کر لیا

Published On 01 September,2021 02:35 pm

لاہور: (دنیانیوز) گریٹر اقبال پارک ہراسگی کیس میں کیمپ جیل میں گرفتار 155 سے زائد ملزمان کی شناخت پریڈ مکمل کرلی گئی۔ ذرائع کے مطابق ٹک ٹاکر عائشہ بیگ نے 6 ملزمان کو شناخت کر لیا۔

گریٹر اقبال پارک میں ٹک ٹاکر عائشہ بیگ سے دست درازی کے معاملے میں متاثرہ خاتون ملزمان کی شناخت کیلئے کیمپ جیل پہنچی، ذرائع کے مطابق عائشہ بیگ نے 6 ملزمان کو شناخت کرلیا ہے۔

دوسری جانب گرفتار ملزمان کے اہلخانہ نے کیمپ جیل کے باہر احتجاج کیا۔ مظاہرین نے فیروز پور روڈ کو بلاک کرنے کی بھی کوشش کی۔ پولیس کے ساتھ ہاتھائی اور دھکم پیل بھی ہوئی۔ پولیس نے متعدد مظاہرین کو حراست میں لے لیا۔

مظاہرین میں 20 سالہ گرفتار ملزم صداقت کی نابینا ماں بھی شامل تھی۔ ملزمان کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ ان کے پیاروں کو ناحق گرفتار کیا گیا۔
 

Advertisement