عسکری قیادت کی جانب سے ملنے والا ایوارڈ باعث فخر ہے: یمنیٰ زیدی

Published On 09 September,2021 09:19 am

اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) اداکارہ یمنیٰ زیدی کی اداکاری کی اعلیٰ صلاحیتوں کے باعث انہیں عسکری قیادت کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ یمنیٰ زیدی کی جانب سے عسکری قیادت سے نوازے جانے والے ایوارڈ کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے ۔اس تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عسکری قیادت کی جانب سے ملنے والے ایوارڈ پر چیف آف آرمی سٹاف کا نام بھی موجود ہے ۔اس ایوادڑ کے ملنے پر اداکارہ یمنیٰ زیدی نے اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی جانب سے دیا جانے والا یہ ایوارڈ میرے لئے باعث فخر ہے ۔

واضح رہے کہ یمنی ٰ نے 2012 سے شوبز کیریئر کا آغاز کیا اور مختلف چینلز پر آن ائیر ہونے والے ڈراموں میں اپنی جاندار اداکاری کے سبب نظر آنے لگیں۔9 سال کے عرصے میں وہ 28 سیریلز میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ 3 ٹیلی فلمز بھی ان کی پروفائل میں موجود ہیں۔
 

Advertisement