لاہور: (روزنامہ دنیا) شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ کر سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے کہا ہے کہ وہ اپنے فاؤنڈیشن کی مدد سے پاکستان کے ہر شہر کو تعلیم یافتہ بنانا چاہتی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر زیادہ متحرک رہنے والی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے تصدیق شدہ ٹوئٹر اکاؤنٹ پر اپنی تصویر شیئر کی ہے جو اُن کو پیش آنے والے حادثے کے بعد کی ہے۔
رابی پیرزادہ نے اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ انشاءاللّہ! میرا اگلا قدم کراچی ہے، مجھے پاکستان کا ہر شہر تعلیم یافتہ بنانا ہے۔ اُنہوں نے لکھا کہ مجھے خواتین کو رزق اور بچوں کو علم دینا ہے لہٰذا جو لوگ ہمارے ساتھ ہیں وہ پاکستان کے ساتھ ہیں۔ سابقہ گلوکارہ نے مزید لکھا کہ ‘مجھے آپ سے صرف دعائیں اور مثبت سوچ چاہیے۔