نشتر کالونی میں خستہ مکان کی چھت گرگئی ، 2 افراد جاں بحق، خاتون شدید زخمی

Published On 19 September,2021 11:00 am

لاہور: (دنیا نیوز)لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں خستہ حال مکان کی چھت گرگئی، 13 سالہ بچی سمیت 2 افراد جاں بحق، خاتون شدید زخمی ہو گئی۔

کاہنہ نشتر کالونی میں 2 منزلہ مکان کی چھت زور دار دھماکے سے نیچے جا گری جس کے نےیج میں 3 افراد ملبے تلے دب گئے۔ ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آپریشن شروع کیا تاہم اس دوران دم گھٹنے سے اللہ دتہ اور اس کی تیرہ سالہ بیٹی جاں بحق ہوگئے اللہ دتہ کی بیوی کو زخمی حالت میں جنرل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

حادثے کی وجہ مکان کی خستہ حالی بتائی گئی ہے، پولیس نے معمول کی کارروائی شروع کر دی۔