منیب بٹ نے پسند کی شادی کے تین نقصانات بتا دئیے

Published On 23 September,2021 10:18 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) اداکار منیب بٹ نے پسندکی شادی کرنے کے 3 نقصانات سے متعلق اپنے مداحوں کو آگاہ کردیا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق منیب بٹ نے ایک پروگرام میں کہا کہ پسند کی شادی کرنے کا سب سے پہلا نقصان یہ ہوتا ہے کہ آپ اماں ابا سے کچھ شکایت نہیں کر سکتے کہ آپ کی بیوی بات نہیں مان رہی یا کچھ غلط کر رہی ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر لڑائی ہو جائے تو کسی کو بیچ میں ثالث نہیں بنا سکتے ، جو بھی لڑائی ہو خود ہی مسئلہ سلجھانا اور لڑنا پڑتا ہے ۔ پسند کی شادی کے بعد لڑکی پہلے لڑکے کو خود بدلتی ہے ، پھر شکوہ کرتی ہے کہ تم پہلے جیسے نہیں رہے ہو، تم بدل گئے ہو۔

اداکار 2018 میں ساتھی اداکارہ ایمن خان سے رشتہ ازداواج میں منسلک ہوئے تھے، دونوں کی ایک پیاری سی بیٹی بھی ہے۔

 

Advertisement