کامیڈی کنگ عمر شریف کی میت جرمنی سے کراچی پہنچا دی گئی

Published On 06 October,2021 08:14 am

کراچی: (دنیا نیوز) کامیڈی کنگ عمر شریف کی میت جرمنی سے کراچی پہنچا دی گئی، جسد خاکی قومی پرچم میں لپیٹ کر ایدھی سرد خانے منتقل کر دیا گیا۔ لیجنڈ اداکار کی نماز جنازہ سہ پہر تین بجے ادا کی جائے گی، تدفین عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں ہوگی۔

 مداحوں کی جانب سے لیجنڈ اداکار عمر شریف کی میت پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ صوبائی وزیر سعید غنی کا کہنا تھا کہ عمر شریف کی نمازہ جنازہ ادائیگی کے انتظامات مکمل ہیں، عمر شریف کے ورثا سے مسلسل رابطے میں ہیں، ہرممکن مدد کریں گے، عمر شریف دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کرنے والوں میں نمایاں رہے، پوری کوشش ہے ان کے اہل خانہ کو سہولیات دیں، عمر شریف کے نام سے کسی ادارے کو بھی منسوب کیا جائے گا۔

 

Advertisement